نوشہرہ ورکاں ۔ 20 اگست (اے پی پی):نوشہرہ ورکاں جمعیتہ علماء اسلام تحصیل نوشہرہ ورکاں کے انتخابات مکمل ہوگئے،مولانافاروق گادی امیراورچوہدری محمداکمل گجرجنرل سیکرٹری منتخب کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں پگالہ میں چوہدری عبدالرزاق گجرکی زیرصدارت اجلاس منعقدہواناظم انتخاب سیدحفیظ الرحمن شاہ ضلع گوجرانوالہ معاونین پیرسمیع الحق،حافظ فضل اللہ گورمانی نے انتخاب کروایاجس کے مطابق مولانافاروق گادی آف تتلے عالی امیراورچوہدری محمداکمل گجر آف ماناں چک جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے،مولانامحمدعارف شامی اورمولانافقیراللہ اختر مرکزی رہنماعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت آف سیالکوٹ نے خصوصی شرکت کی اس موقع پرانہوں نے منتخب عہدیداران کومبارکباددی ۔قومی اسمبلی میں قادیانیوں کوغیرمسلم اقلیت قراردئیے جانے کو50سال مکمل ہونے پر یوم الفتح(گولڈن جوبلی)کے طورپرمنایاجارہاہے۔