جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر ڈیرہ اسماعیل خان کے قریب دہشت گردوں کا حملہ ، مولانا اور ان کے ساتھی محفوظ رہے

221
مدارس کی رجسٹریشن کے ساتھ ہم مدارس کی آزادی اور حریت کو قائم رکھنا چاہتے ہیں، باقاعدہ ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے مذہبی تعلیم بنایا جائے تودینی مدارس کے ساتھ مذاکرات کاراستہ بھی بن جائے گا، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان یارک انٹرچینج ڈیرہ اسماعیل خان کے قریب دہشت گردوں کے حملے میں بال بال بچ گئے۔جے یو آئی (ف) کے ترجمان کے مطابق یہ واقعہ یارک انٹرچینج کے قریب پیش آیا اور خوش قسمتی سے مولانا فضل الرحمان اور ان کی ٹیم کے ارکان محفوظ رہے۔

مبینہ طور پر نامعلوم حملہ آوروں نے مولانا کے قافلے پر دو اطراف سے حملہ کیا لیکن وہ فرار ہوگئے۔ ایک نجی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری طور پر واقعے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے حملے کے ذمہ داروں کو پکڑنے کے لیے جامع تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔