اسلام آباد ۔ 4 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کرپٹ لوگوں کو بچانے کے لئے مارچ کیا ہے۔ اپنے ا یک ٹویٹ میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں احتجاج اور دھرنے کرپشن اور اقرباءپروری کے خلاف کئے جاتے ہیں اور اس کے خلاف ہم نے بھی سینکڑوں احتجاج کئے ہیں لیکن بدقسمتی سے جمعیت علمائے اسلام (ف) نے اپنی سیاست کےلئے مذہب کو استعمال کرتے ہوئے کرپٹ لوگوں کے ساتھ ملکر کرپشن بچانے کےلئے مارچ کیا ہے اور بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ انہیں اس مارچ کے لئے فنڈنگ بھی کرپٹ لوگوں کی جانب سے کی گئی ہے۔