اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):جمعیت علمائے اسلام (ف) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس (کل) منگل کو اسلام آباد میں طلب کیاگیا ہے۔
اجلاس کی صدارت جے یو آئی ف کے امیر مولانا فضل الرحمان کریں گے۔ پارٹی ترجمان کے مطابق اجلاس میں مرکزی مجلس عاملہ کے اراکین کے علاوہ صوبائی امیر اور ناظم بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں الیکشن 2024 کے بعد کی صورتحال کاجائزہ لیاجائےگااور پارٹی کی صوبائی تنظیمیں انتخابات کےحوالے سے اپنی اپنی رپورٹس پیش کریں گی۔
اجلاس میں ساری صورتحال پر غور و خوض کے بعد آئندہ کالائحہ عمل مرتب کیاجائے گا۔