- Advertisement -
اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو جے یو آئی کے مرکزی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے دعا کی کہ برادر ملک افغانستان میں زلزلے کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والوں کی اللہ تعالیٰ مغفرت فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہوں، مشکل وقت میں افغان عوام اور امارت اسلامی سے اظہار یکجہتی کرتا ہوں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ کریم انسانیت کو ہر قسم کے مصائب سے محفوظ فرمائے۔
- Advertisement -