جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی جامعہ کراچی دھماکے کی مذمت

45
غزہ کے ہسپتال پر بمباری کر کے اسرائیل نے انتہائی ظلم و بربریت کا مظاہرہ ہے ، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد۔26اپریل (اے پی پی):جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے جامعہ کراچی دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک دشمن عناصر اپنے ناپاک عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے ۔منگل کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی طرف سے تعلیمی ادارے کو نشانہ بنانا شدید قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،اللہ تعالی لواحقین کو صبر جمیل دے اور زخمی ہونے والے افراد کو جلد صحت یاب کرے۔انہوں نے کہا کہ حکومت غیر ملکی افراد بالخصوص چینی بھائیوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائے۔