ریاض۔6اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر اسلامی امور شیخ عبداللطیف آل الشیخ نے ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے رئیل سٹیٹ سیکٹر کو منظم اور کرایوں کو متوازن رکھنے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ مملکت کی تمام مساجد میں آئندہ جمعے کا خطبہ لالچ اور کرایوں میں غیرمعمولی اضافےکے خطرات پر دیا جائے۔ اردو نیوز کے مطابق انہوں نے تمام …
جمعے کا خطبہ پراپرٹی کرایوں میں غیرمعمولی اضافے کے خطرات پر دیا جائے، سعودی وزیر اسلامی امور

مزید خبریں
ریاض۔6اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر اسلامی امور شیخ عبداللطیف آل الشیخ نے ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے رئیل سٹیٹ سیکٹر کو منظم اور کرایوں کو متوازن رکھنے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ مملکت کی تمام مساجد میں آئندہ جمعے کا خطبہ لالچ اور کرایوں میں غیرمعمولی اضافےکے خطرات پر دیا جائے۔
اردو نیوز کے مطابق انہوں نے تمام مساجد کے خطبا کو ہدایت کی کہ وہ خطبہ جمعہ میں مکانات اور فلیٹوں کے مالکان کو یہ بات باور کرائیں کہ کرایوں میں غیرمعمولی اضافہ سے کرایہ داروں پر اضافی بوجھ نہ ڈالیں جس کی وجہ سے نہ صرف وہ بلکہ پورا خاندان مشکل میں پڑ جاتا ہے۔
وزیر اسلامی امور نے کہا کہ خطبا مساجد خطبے میں ولی عہد کی جانب سے جاری ہونے والی ہدایات کا ذکر کریں جس میں رئیل سٹیٹ کے شعبے میں توازن برقرار رکھنے پرزور دیا ہے۔ جس کا مقصد شہریوں اور مملکت میں مقیم غیرملکیوں کے لئے رہائش حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا نہ ہو اور وہ نفسیاتی الجھنوں کا شکار نہ ہوں۔
یاد رہے کہ سعودی عرب نے دارالحکومت ریاض میں رینٹل پرائس کو مستحکم کرنے کے لئے نئے ضوابط متعارف کرائے ہیں۔ سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پرعمل درآمد کرتے ہوئے ریاض شہر کے لئے رہائشی اور کمرشل پراپرٹیز کے کرایوں میں سالانہ اضافہ5 سال کے لئے روک دیا گیا ہے۔








