- Advertisement -
جموں ۔27اگست (اے پی پی):بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں کے علاقے میں وشنو دیوی کے مندر کی طرف جانے والے ہندو یاتریوں کے راستے پر شدید بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے کم از کم 30 افراد ہلاک ہو گئے ۔
اے این آئی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جموںمنگل کو 368 ملی میٹر بارش کے بعد تعلیمی اداروں بند کر دیئے گئے ہیں اور محکمہ موسمیات نے لداخ کے پہاڑی علاقے میں تیز ہواؤں کے ساتھ مزید بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔
- Advertisement -
جموں کے ضلعی عہدیدار راکیش کمار نے بتایا کہ دریائے توی، چناب اور بسنتر خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہے ہیں جس کے نتیجے میں ان دریائوں سے ملحق نشیبی علاقوں میں سیلاب آگیا ہے۔ دریائے توی پربنا پل گر گیا ہے اور جموں کو بھارت سے ملانے والی کچھ شاہراہوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
- Advertisement -