35.5 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 25, 2025
ہومقومی خبریںجموں و کشمیر،کشمیر ٹریڈ زالائنس کی بھارت میں کشمیری طلبا اور تاجروں...

جموں و کشمیر،کشمیر ٹریڈ زالائنس کی بھارت میں کشمیری طلبا اور تاجروں پر حملوں کی شدیدمذمت

- Advertisement -

سرینگر۔25اپریل (اے پی پی):بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیرمیں کشمیر ٹریڈ زالائنس نے بھارت بھر میں کشمیری طلبا اور تاجروں پر حملوں اورانہیں ہراساں کئے جانے کی حالیہ اطلاعات پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کشمیر ٹریڈ زالائنس کے صدر اعجاز شاہدر نے سرینگر میں ایک بیان میں کہاہے کہ کشمیری ہمیشہ سے امن اور ہم آہنگی کے لیے پرعزم رہے ہیں۔تاہم انہوں نے کہاکہ بھارت میں کشمیری طلبا اورتاجروں کو دھمکیاں دینے اورانہیں ہراساں کیے جانے کی پریشان کن اطلاعات انتہائی قابل مذمت ہیں۔

انہوں نے بھارتی حکام پر زور دیا کہ وہ بھارت میں زیر تعلیم اور تجارت کےلئے مقیم تمام کشمیریوں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اور موثر اقدامات کریں ۔کے ٹی اے کے صدر نے مزیدکہاکہ کشمیری طلبا اور تاجروں کی عزت اور وقارکا ہر قیمت پر تحفظ کیا جانا چاہیے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587502

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں