جمہوریت، انصاف اور رواداری کی بنیاد پر مبنی خوشحال اور ترقی یافتہ نیا پاکستان کیلئے قائد اعظم کے افکار کو اپنانا ہوگا، وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں ایم مزاری

90
اسلام تمام مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہے، وفاقی وزیر انسانی حقوق کا بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب
اسلام تمام مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہے، وفاقی وزیر انسانی حقوق کا بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 23 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں ایم مزاری نے کہا ہے کہ تحریک پاکستان کے شہداءکے خوابوں کی عملی تعبیر کو ممکن بنانے اور جمہوریت، انصاف اور رواداری کی بنیاد پر مبنی مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ نیا پاکستان کی حقیقی تشکیل کیلئے ہمیں قائد اعظم محمد علی جناح کے اصولوں اور افکار کو اپنانا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یوم پاکستان کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن نہ صرف ہمیں تحریک پاکستان کی جدوجہد میں عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے بلکہ حقیقی معنوں میں ملکی سلامتی ویکجہتی کو یقینی بنانے کیلیے ہر قربانی دینے کے عزم کی تجدید نو بھی کرتا ہے۔یوم پاکستان پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے ڈاکٹر مزاری نے بانی پاکستان، محمد علی جناح اور انکے ساتھیوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت نہ صرف اس دن کو ملی جوش و جزبے سے منانے کا دن ہے بلکہ انسانی ، جمہوری او ر اخلاقی اقدار پر مبنی معاشرے کے قیام کیلیے ٹھوس اقدامات کرنے کا بھی وقت ہے ۔ ڈاکٹر مزاری نے اس موقع پر قائد اعظم محمد علی جناح اور آزادی کی جدوجہد میں انکے ساتھیوں با الخصوص محترمہ فاطمہ جناح کو بھی خراج عقیدت پیش کیا جنکی انتھک کوششوں اور قربانیوں کی بدولت ایک آزاد ، خوشحال اور مضبوط پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔ اس دن کی مناسبت سے انہوں نے تمام ہم وطنوں اور شہریوں کو تاکید کی ک وہ بیحیثیت مجموعی قومی استحکام، سلامتی ، خوشحالی اور ترقی یافتہ نیا پاکستان کے حصول کیلیے اپنی صفوں میں اتفاق اور اتحاد کو یقینی بنائیں۔