جمہوریت ، پارلیمنٹ کے وقار کی بحال اور غیرمتنازع انتخابات کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا ہوگا۔وفاقی وزیرشبلی فراز

80

اسلام آباد۔19ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی سینیٹرشبلی فراز نے کہا ہے کہ کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر الیکٹرانک ووٹنگ مشین ، ای وی ایم کےذریعے انتخابات کرانے کا راستہ دکھایا گیا ہے، جمہوریت ، پارلیمنٹ کے وقار کی بحالی اور غیرمتنازع انتخابات کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا ہوگا،ماضی میں اتنخابات کے دوران تناذعات کی وجہ سے حکومتیں غیر مستحکم رہی ہیں اور کئی عرصہ تک سیاسی بحران رہا ہے، الیکشن کمیشن کو واضح کرنا ہوگا کہ وہ اس معاملے میں سنجیدہ ہے اور کام کرنا چاہتاہے ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر شبلی فراز نے اتوار کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کے پاس وسائل ہونے کی وجہ سے اپنے مقاصد حاصل کئے جاسکتے ہیں اور ای وی ایم بھی اس ایک سنجیدہ کوشش ہے،وزیر اعظم عمران خان نے جس طرح ماضی میں کرکٹ کی دنیا میں بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں اسی طرح وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد ابھی تک کوئی تنازع سامنے نہیں آیا اور یہی چاہتے ہیں ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے انتخابات کرائے جائیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں الیکٹرک ووٹنگ مشین کے حوالے سے جن پوائنٹس کی فہرست دی ہ وہ مضحکہ خیز تھے اورالیکشن کمیشن کی اپنے خلاف ایک چارج شیٹ تھی کیونکہ کہ انہوں نے ووٹنگ مشین کا جائزہ ہی نہیں لیا۔ فلپائن کی طرح بہت سے دیگر ممالک میں الیکٹرک ووٹنگ مشین کے استعمال سے نہ صرف پرتشددواقعات میں کمی آئی ہے بلکہ صاف اور شفاف انتخابات کے نتائج سامنے آئے ہیں۔

حکومت یہ نہیں کہتی کہ اسی مشین کا استعمال کیا جائے بلکہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ای وی ایمز کے تحت انتخابات کرانے کا راستہ دکھایا گیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ماضی میں اتنخابات کے دوران تنازعات کی وجہ سے حکومتیں غیر مستحکم رہی ہیں اورکافی عرصہ تک سیاسی بحران رہا ہے اور حکومت کی کارکردگی بھی متاثر رہی ہے اور انہیں مسائل کو حل کرنے کے لئے کروڑوں روے خرچ کر کے ٹیکنالوجی کا طریقہ دیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ایک ایسا ماحول بنایا جا رہا ہے جس سے لگتا ہے کہ الیکشن کمیشن اس عمل میں کو ئی دلچسپی نہیں لے رہا اور وقت گزرانا چاہتے ہیں اور ایک وقت آئے گا تویہی کہا جائے کہ بات ٹھیک ہے مگر وقت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ہی ایسے کام کر سکتے ہیں اور ان کے علاوہ لیڈر ایسا نہیں جو شفاف انتخابات کے لئے الیکٹرک ووٹنگ مشینز کے استعمال کو ضروری سمجھے ۔الیکشن کمیشن اس عمل کو 2023تک ٹالنا چاہتاہے مگر حکومت ایسا نہیں کرنے دے گی کیونکہ الیکٹرول ریفارمز2017کے آرٹیکل103میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو پائلٹ پروجیکٹس شروع کرنے ہوں گے اور پچھلے ایک سال کے دوران بہت سے انتخابات ہوئے مگر الیکشن اکمیشن کو ایک بھی پائلٹ پروجیکٹس کا خیال نہیں آیا جوکہ بڑی تشویشناک بات ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ اس ملک کی جمہوریت اور پارلیمنٹ کا وقار بحال ہودوسرے ممالک کی طرح غیرمتنازع انتخابات ہوں تو ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا ہوگا۔وزیراعظم عمران خان بھی یہی چاہتے ہیں کہ دوسرے ممالک کی طرح ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے غیر متنازع انتخابات ہوں تاکہ چار پانچ سال ضائع کرنے کی بجائے آگے بڑھ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو واضح کرنا ہوگا کہ وہ اس معاملے میں سنجیدہ ہے اور کام کرنا چاہتے ہیں اور تاریخ میں اپنا نام لکھوانا چاہتے ہیں تو ٹیکنالوجی کے ذریعے انتخابات کروانے ہوں گے ۔