جمہوریت اور آئین کی بالادستی کے لئے جدوجہد پر نصرت بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،وفاقی وزیر شازیہ مری

122

کراچی۔23اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ و پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ آج مادر جمہوریت نصرت بھٹو کی برسی پر انہیں جمہوریت اور آئین کی بالادستی کیلئے جدوجہد پرخراج عقیدت پیش کرتے ہیں،ان کی جدوجہد پوری قوم کے لیے ایک روشن شمع کی مانند ہے جو تاریک راہوں کو منور کرتی رہے گی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مادر جمہوریت نصرت بھٹو کی 11 ویں برسی کے موقع پر جاری پیغام میں کیا ہے۔

وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ بیگم نصرت بھٹو شہید ذوالفقار علی بھٹو کے سیاسی سفر میں ہر قدم پر ان کے ساتھ رہیں ،مادر جمہوریت نے آمریت کے دور کی صعوبتیں برداشت کی اور قائد عوام کی پارٹی کو زندہ بھی رکھا۔انہوں نے کہا کہ نصرت بھٹو نے بہادری سے شہید بھٹو کا مشن آگے بڑھایا اور آمروں سے مقابلہ کیا۔