انقرہ۔19 اپریل (اے پی پی) جمہوریت اپنی طاقت عوام سے حاصل کرتی ہے، اس کا دوسرا نام قومی ا رادہ ہے۔ ترک خبررساں ادارے کے مطابق صدر رجب طیب اردگان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میچ کو 1-0 یا پھر 1-5 کے اسکور سے جیتنا اہمیت نہیں رکھتا بلکہ اہم چیز میچ میں کامیابی ہے۔ جمہوریت اپنی طاقت عوام سے حاصل کرتی ہے اس کا دوسرا نام قومی ارادہ ہے۔ ترک صدر نے کہا کہ نیا حکومتی نظام ترکی کی جمہوری تاریخ میں ایک اہم موڑ کی حیثیت رکھتا ہے۔