اسلام آباد۔31جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح آزادی کی جدوجہد میں قائد اعظم محمد علی جنا ح کے شانہ بشانہ رہیں ،جمہوریت کے فروغ کے لیے محترمہ فاطمہ جنا ح کا عزم پختہ اور متاثر کن تھا۔
مادر ملت محترمہ فاطمہ جنا ح کے یوم پیدائش پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنےٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے ہمراہ جدوجہد آزادی میں محترمہ فاطمہ جناح کا کردار نمایاں رہا ،جمہوریت کے فروغ کے لیے ان کا عزم پختہ اور متاثر کن تھا، وہ تمام پاکستانیوں کے لیے قابل احترام اور رول ماڈل تھیں ۔
انہوں نے کہا کہ فاطمہ جناح کی پوری زندگی لگن کے جذبے سے سر شار تھی، ان کی لازوال میراث ہمارے لئے مشعل راہ ہے ۔