22.8 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومقومی خبریںجمہوریہ ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف دو روزہ سرکاری دورے پر...

جمہوریہ ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آبادپہنچ گئے

- Advertisement -

اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):جمہوریہ ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آبادپہنچ گئے۔ دفتر خارجہ کے مطابق بدھ کو دارالحکومت آمد پر ازبک وزیر خارجہ کا پرتپاک استقبال کیا گیا، وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل وسطی ایشیا اور ای سی او اعزاز خان نے ان کا استقبال کیا۔

دورے کے دوران وزیر خارجہ بختیار سیدوف وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کریں گے اور نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کے ساتھ باہمی دلچسپی کے وسیع تر دوطرفہ امور پر تفصیلی بات چیت کریں گے جن میں تجارت اور رابطوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں