جمہوریہ بیلارس کے نائب وزیراعظم کی شاہد خاقان عباسی سے ملاقات

APP45-03 ISLAMABAD: October 03 - Shahid Khaqan Abbasi, Federal Minister for Petroleum & Natural Resources in a meeting with Deputy Prime Minister of Republic of Belarus, His Excellency Vladimir Semashko. APP

اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) جمہوریہ بیلارس کے نائب وزیراعظم ولادی میر سیماشکو نے پیر کو یہاں وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی سے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماﺅں نے دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے اور توانائی کے شعبے میں تعاون کو مضبوط کرنے کا عہد کیا۔ دونوں رہنماﺅں نے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔