اسلام آباد ۔10مئی (اے پی پی) پاکستان میں جمہوریہ کوریا کے سبکدوش ہونے والے سفیر سونگ جونگ ہوان نے منگل کو یہاں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی سے الوداعی ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بات چیت کے دوران معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان اور جمہوریہ کوریا کے درمیان خوشگوار اور دیرینہ دوستانہ تعلقات قائم ہیں اور یہ تعلقات وقت گزرنے کے ساتھ …
جمہوریہ کوریا کے سبکدوش ہونے والے سفیر کی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔10مئی (اے پی پی) پاکستان میں جمہوریہ کوریا کے سبکدوش ہونے والے سفیر سونگ جونگ ہوان نے منگل کو یہاں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی سے الوداعی ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بات چیت کے دوران معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان اور جمہوریہ کوریا کے درمیان خوشگوار اور دیرینہ دوستانہ تعلقات قائم ہیں اور یہ تعلقات وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ تمام شعبوں بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری میں مزید مستحکم ہوئے ہیں۔ طارق فاطمی نے 2014ءمیں عالی سطحی دورںکو عملی جامہ پہنانے خصوصاً سپیکر قومی اسمبلی اور وزیر اعظم جمہوریہ کوریا کے دورہ پاکستان سمیت دونوں ملکوں کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزیدمستحکم کرنے میں سبکدوش ہونے والے سفیر کی خدمات کو سراہا۔








