ایبٹ آباد 24 اکتوبر (اے پی پی):ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے ڈیپارٹمنٹ آف پبلک پالیسی اینڈ ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی اور یو این ڈی پی کے مشترکہ تعاون سے ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا،ورکشاپ کے ٹرینر سنٹر آف ایکسلینس ان جرنلزم آئی بی اے کے عمیر تامیم تھے جبکہ یو این ڈی پی کی پاکستان میں نمائندہ سمیعہ مانی بھی ورکشاپ میں موجود تھیں،
ورکشاپ کا مقصد جمہوری حقوق، ووٹر رجسٹریشن کی اہمیت اور انتخابی عمل میں نوجوانوں کی شرکت کو فروغ دینے کے بارے میں شعور اجاگر کر کے نوجوانوں کو بااختیار بنانا تھا،ورکشاپ میں مذکورہ تعلیمی شعبے میں زیر تعلیم طلباء و طالبات نے شرکت کی،بعد ازاں یو این ڈی پی کی نمائندہ نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محسن نواز سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا،اس موقع پر ڈیپارٹمنٹ آف پبلک پالیسی اینڈ ایڈمنسٹریشن کے ہیڈ ڈاکٹر محمد وسیم سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=516675