اسلام آباد۔22مئی (اے پی پی):جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا افتتاح کل (جمعہ کو) ہوگا۔ یہ منصوبہ 35روز کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا ہے، اس منصوبے کی تکمیل سےاسلام آباد کے شہری سگنل فری اور باسہولت سفر کر سکیں گے۔ جمعرات کو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جناح سکوائر مری روڈ انڈرپاس پراجیکٹ کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے منصوبے کے فنشنگ ورک کا جائزہ لیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے رات تک فنشنگ ورک مکمل کرنےکی ہدایت دی۔
انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ پر کام کےاعلی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ انہوں نے پراجیکٹ کے دونوں اطراف لینڈ سکیپنگ اور خوبصورت پودے لگانے کی ہدایت دی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ موٹر وے اور مری کی طرف سفر کرنے والوں کو بہت ریلیف ملے گا۔منصوبے سے اسلام آباد کے شہری سگنل فری اور باسہولت سفر کر سکیں گے۔
شہریوں کو سگنل فری اور باسہولت سفر ہماری اولین ترجیح ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے وفاقی وزیر داخلہ کو منصوبے پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسفالٹ کا کام مکمل ہو چکا ہے۔فنشنگ ورک رات تک مکمل کر لیں گے۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی سی اسلام آباد اور ممبران سی ڈی اے بھی اس موقع پر موجود تھے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600309