لاہور۔1جولائی (اے پی پی):صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں سیکرٹری صحت عظمت محمود خان، سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ذیشان شبیر رانا، چیف پلاننگ آفیسر عبدالحق بھٹی و دیگر افسران نے شرکت کی۔وڈیو لنک کے ذریعے پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر طیبہ وسیم، ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر سید محسن علی شاہ، ایکسیئن6th بلڈنگ ڈویژن اور ایس ای بلڈنگز نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے دوران جناح ہسپتال لاہور میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔متعلقہ حکام نے اس موقع پر بریفنگ دی۔