جنرل ترکیہ کی امریکی فضائیہ کی معاون وزیر سے ملاقات

119

ریاض۔17نومبر (اے پی پی):سعودی فضائیہ کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل ترکیہ بن بندر بن عبدالعزیز نے امریکی فضائیہ کی معاون وزیر برائے بین الاقوامی امور کیلی سیبولٹ سے ملاقات کی۔

سبق نیوز نے سعودی وزارت دفاع کے ایکس اکاونٹ پر جاری بیان کے حوالے سے بتایاہے کہ فریقین میں سعودی شاہی فضائیہ کے حوالے سے حالیہ اور مستقبل کے پروگرامز اور منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔
وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ ملاقات میں سعودی فضائیہ کے دیگر ارکین بھی شامل تھے۔