جنرل جوزف ڈنفورڈ کی ترک حکومت کا تختہ الٹنے کی ناکام کوشش کی سخت مذمت

155

انقرہ ۔ 2 اگست (اے پی پی) امریکی فوج کے سربراہ جنرل جوزف ڈنفورڈ نے ترک وزیراعظم سے ملاقات کے دوران ترکی میں حکومت کا تختہ الٹنے کی ناکام کوشش کی سخت مذمت کی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جنرل جوزف ڈنفورڈ نے وزیر اعظم بن علی یلدرم سے انقرہ میں ملاقات کی ہے۔ترک وزیراعظم نے یہ اعتراف بھی کیا ہے کہ تختہ پلٹنے کی کوششوں کی ناکامی کے بعد ترکی کی جانب سے بھی غلطیاں سرزد ہوئی ہیں