جنرل راحیل شریف سے جنرل پیٹرپاول کی ملاقات

راولپنڈی ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے ملٹری کمیٹی نیٹو کے چیئرمین جنرل پیٹرپاول نے بدھ کو یہاں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملٹری کمیٹی نیٹو کے چیئرمین پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔ ملاقات میں علاقائی سیکورٹی کے مسائل اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ جنرل …

راولپنڈی ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے ملٹری کمیٹی نیٹو کے چیئرمین جنرل پیٹرپاول نے بدھ کو یہاں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملٹری کمیٹی نیٹو کے چیئرمین پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔ ملاقات میں علاقائی سیکورٹی کے مسائل اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ جنرل پیٹرپاول نے دہشت گردی کے انسداد اور خطے میں قیام امن کے حوالے سے پاکستان آرمی کی کوششوں اور عزم کو سراہا۔

مزید خبریں

Leave a Reply