جنرل راحیل شریف نےدہشت گردوں کی سزائے موت کے فیصلوں کی توثیق کردی

اسلام آباد ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی)بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے دہشت گردی کی سنگین کارروائیوں میں ملوث مزید 10دہشت گردوں کی سزائے موت کے فیصلوں کی توثیق کر دی ہے‘ ان دہشت گردوں کو مسلح افواج ‘سکیورٹی فورسز ‘پولیس ‘سویلین‘ پولیو کارکنوں اور این جی او کے ملازمین پر حملوں میں ملوث ہونے کا الزام ثابت ہونے پر فوجی عدالتوں نے پھانسی کی سزا سنائی …

اسلام آباد ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی)بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے دہشت گردی کی سنگین کارروائیوں میں ملوث مزید 10دہشت گردوں کی سزائے موت کے فیصلوں کی توثیق کر دی ہے‘ ان دہشت گردوں کو مسلح افواج ‘سکیورٹی فورسز ‘پولیس ‘سویلین‘ پولیو کارکنوں اور این جی او کے ملازمین پر حملوں میں ملوث ہونے کا الزام ثابت ہونے پر فوجی عدالتوں نے پھانسی کی سزا سنائی تھی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جمعرات کو جاری کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق محمد شاہد عمر ولدزمان خان تحریک طالبان پاکستان کا ایک سرگرم رکن تھا‘یہ پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیم کی2 خاتون کارکنوں کے علاوہ این جی او کے 11ملازمین اور شہریوں کو قتل کرنے میں ملوث تھا۔ اس نے مسلح افواج ‘سکیورٹی فورسز پر حملوں میں دھماکہ خیز مواد اور جدید اسلحہ استعمال کیا جس میں متعدد قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا اور متعدد زخمی ہوئے۔ ٹرائل کورٹ میں تمام جرائم کا اعتراف کرنے پر محمد شاہد عمر کو سزائے موت سنائی تھی۔ حسین شاہ ولد فضل ہادی تحریک طالبان پاکستان کا ایک سرگرم رکن تھا‘ اس نے مسلح افواج اور سکیورٹی فورسز پردھماکہ خیز مواد اور جدید اسلحہ سے حملے کئے جس کے نتیجے میں میجر مصطفی اور کیپٹن وسیم شہید اور متعد فوجی جوان زخمی ہوئے۔ ٹرائل کورٹ میں تمام جرائم کا عتراف کرنے پر اسے سزائے موت سنائی تھی۔

مزید خبریں

Leave a Reply