اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رکن قومی اسمبلی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مدت ملازمت میں توسیع نہ لے کر درست فیصلہ کیا، ایک اچھی روایت قائم کرکے جا رہے ہیں، ان کے دور میں سول ملٹری تعلقات آگے بڑھے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا تین سالہ دور اچھا رہا۔ انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کے دور میں سول ملٹری تعلقات مثالی رہے، وہ اچھی روایت قائم کرکے جا رہے ہیں، ان کا اپنی سروس میں توسیع نہ لینے کا فیصلہ درست ہے، اﷲ کرے آنے والے نئے آرمی چیف بھی ان کے نقش قدم پر چلیں۔