راولپنڈی ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے دہشت گردی‘ مسلح افواج‘ پولیس اہلکاروں ‘معصوم شہریوں ‘فرقہ وارانہ قتل سمیت سنگین جرائم میں ملوث مزید 7دہشت گردوں کی سزائے موت کے فیصلوں کی توثیق کر دی ہے ‘فوجی عدالتوں نے جرم ثابت ہونے پر ان دہشت گردوں کو سزائے موت کی سزا سنائی تھی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی …
جنرل راحیل شریف نے دہشت گردی سمیت سنگین جرائم میں ملوث مزید 7دہشت گردوں کی سزائے موت کے فیصلوں کی توثیق کر دی

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے دہشت گردی‘ مسلح افواج‘ پولیس اہلکاروں ‘معصوم شہریوں ‘فرقہ وارانہ قتل سمیت سنگین جرائم میں ملوث مزید 7دہشت گردوں کی سزائے موت کے فیصلوں کی توثیق کر دی ہے ‘فوجی عدالتوں نے جرم ثابت ہونے پر ان دہشت گردوں کو سزائے موت کی سزا سنائی تھی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جمعرات کو جاری تفصیلات کے مطابق محمد قاسم طور ولد محمد فاروق، عابد علی ولد محمد رمضان اور محمد دانش ولد نور بخش مختلف کالعدم تنظیموں کے سرگرم رکن تھے‘ قانون نافذ کرنے والے اداروں بشمول پولیس انسپکٹر علی اصغر‘ ہیڈ کانسٹیبل راجہ طارق کو قتل کرنے کی کارروائیوں میں ملوث تھے ۔فوجی عدالتوں نے جرم ثابت ہونے پر انہیں پھانسی کی سزا سنائی تھی ۔







