راولپنڈی۔ 22 نومبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے دہشت گردی میں ملوث مزید 10خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی۔ یہ دہشت گرد فوجی افسران کو ذبحہ کرنے ‘معصوم شہریوں کو قتل ‘ مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوںں اور تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے میں ملوث تھے جن میں متعد د قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا …
جنرل راحیل شریف نے 10خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 22 نومبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے دہشت گردی میں ملوث مزید 10خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی۔ یہ دہشت گرد فوجی افسران کو ذبحہ کرنے ‘معصوم شہریوں کو قتل ‘ مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوںں اور تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے میں ملوث تھے جن میں متعد د قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا اورز بہت سے خمی ہوئے تھے۔ مجرمان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور بھاری اسلحہ بھی برآمد کیا گیا تھا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے منگل کو جاری تفصیلات کے مطابق حنیفہ ولدعمر زرین تحریک طالبان پاکستان کا ایک سرگرم رکن تھا‘ اس نے پاک فوج کے کیپٹن جنیدخان، کیپٹن نجم ریاض راجہ، نائیک شاہد رسول اور لانس نائیک شکیل احمد کو اغوا اور قتل کیا ‘ اس کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔ مجرم نے مجسٹریٹ اور عدالت کے سامنے ان جرائم کا اعتراف کیا جس پر ٹرائل کورٹ نے اسے سزائے موت سنائی تھی۔








