جنرل راحیل شریف نے 9خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

راولپنڈی ۔07 نومبر (اے پی پی)پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے دہشت گردی میں ملوث مزید 9خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ‘مذکورہ دہشت گردی پشاور ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے طیارے پر لینڈنگ کے دوران فائرنگ کرنے ‘فوجی افسران جوانوں اور سویلین پر حملوں سمیت دیگر دہشت گردی کے سنگین جرائم میں ملوث تھے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی …

راولپنڈی ۔07 نومبر (اے پی پی)پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے دہشت گردی میں ملوث مزید 9خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ‘مذکورہ دہشت گردی پشاور ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے طیارے پر لینڈنگ کے دوران فائرنگ کرنے ‘فوجی افسران جوانوں اور سویلین پر حملوں سمیت دیگر دہشت گردی کے سنگین جرائم میں ملوث تھے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ساجد ولدابراہیم خان تحریک طالبان پاکستان کے ایک سرگرم رکن تھا ‘اس نے پی آئی اے کی پشاور ایئر پورٹ پر لینڈ کرنے والے طیارے پر فائرنگ اور قانون نافذ کرنے والے اداروںکے جوانوں اور عام شہریوں پر حملوں میں ملوث تھا ان کارروائیوں کے نتیجے میں پیر اسرار ‘ نیاز گل، اسسٹنٹ سب انسپکٹر ساجد خان سمیت دیگر افرادجابحق ہوئے ‘ساجد کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کیا گیا تھا ‘ اس نے مجسٹریٹ کے سامنے تمام الزامات کا اعتراف کیا جس پر ٹرائل کورٹ نے اسے سزائے موت سنائی تھی۔

Leave a Reply