اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے اپنے الوداعی دوروں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پیر کو ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ ہیڈ کوارٹرز آمد پر جنرل راحیل شریف کا استقبال ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے کیا۔ پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) …
جنرل راحیل شریف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا الوداعی دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے اپنے الوداعی دوروں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پیر کو ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ ہیڈ کوارٹرز آمد پر جنرل راحیل شریف کا استقبال ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے کیا۔ پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور مادر وطن کا دفاع مستحکم بنانے کے لئے آئی ایس آئی کے آفیسرز اور جوانوں کی قربانیوں اور کامیابیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔








