جنرل راحیل شریف کا حاجی پیر سیکٹر میں اگلے مورچوںکا دورہ

121
APP12-09 LOC: October 09 - Chief of Army Staff General Raheel Sharif shaking hands with frontlines troops deployed along the Line of Control (LOC) in Haji Pir Sector. APP

راولپنڈی ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے اتوارکو کنٹرول لائن پر حاجی پیر سیکٹر میں اگلے مورچوںکا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف نے وہاں تعینات جوانوں سے ملاقات کی۔اس موقع پر مقامی فارمیشن کمانڈروں نے انہیںیونٹوں کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف نے لائن آف کنٹرول پر فوجیوں کے بلند حوصلے ،آپریشنل تیاریوں اور چوکس رہنے پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔