جنرل راحیل شریف کا قومی انسداد دہشت گردی سینٹر پبی کے دورہ کے موقع پر خطاب

112

راولپنڈی ۔ 23 ستمبر (اے پی پی)بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ہماری بہادر مسلح افواج ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے ‘انشا ءاللہ پوری قوم کی حمایت سے ہم ہر قیمت پر مادر وطن کے چپے چپے کا دفاع کریں گے‘ پاکستان ایک دہائی سے دہشت گردی کا شکار رہا ہے‘قوم کی مشترکہ کوششوں سے دہشت گردی پر قابو پالیا ہے ۔ وہ قومی انسداد دہشت گردی سینٹر پبی کے دورہ کے موقع پر خطاب کر رہے تھے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جمعہ کو بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے قومی انسداد دہشت گردی مرکز (این سی ٹی سی) پبی ‘کھاریاں کا دورہ کیا ۔ جہاں پر انہوں نے ملکی اور غیر ملکی افواج کی تربیت کے لئے بڑھتی ہوئی مانگ کے مطابق بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کرنے اور نئی سہولتوںپر مشتمل نئے تربیتی مرکز کا افتتاح کیا ۔