جنرل راحیل شریف کا پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے دورہ کے دوران خطاب

159
APP16-10 KAKUL: October 10 - Chief of Army Staff, General Raheel Sharif shaking hands with cadets during his visit to Pakistan Military Academy. APP

راولپنڈی ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میںتمام فریقوں کا مکمل اتفاق ہے‘ پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے پاک فوج کی فخریہ روایات کی پاسداری کی ہے۔ وہ پیر کو پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے دورہ کے دوران خطاب کر رہے تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کے پی ایم اے دورہ کا محور کیڈٹس کی استعداد کار کو بڑھانے کے منصوبوں کا جائزہ لینا تھا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے زیر تربیت کیڈنس کو دی جانے والی تربیتی اور انتظامی سہولیات کو سراہا۔ انہوں نے دورے کے دوران پی ایم اے میںفورتھ پاکستان بٹالین کا بھی افتتاح کیا۔