
اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی)بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کے جگر کی پیوند کاری یونٹ (آرمی لیور ٹرانسپلانٹ یونٹ)کا دورہ کیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دورہ کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو اے ایل ٹی یو میں دی جانے والی جدید سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔آرمی چیف نے شعبے کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور مریضوں سے بھی ملے ۔بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے جگر کی پیوندکاری یونٹ میں بہترین صحت کی سہولیات کی فراہمی اور مریضوں کی بہتر دیکھ بھال کے لئے ماہر ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی محنت ‘عزم اور لگن کی تعریف کی ۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ آرمی لیور ٹرانسپلانٹ یونٹ مسلح افواج میں متعارف کردہ پہلا اور پاکستان کا تیسرا پروگرام ہے ‘اس یونٹ میں اب تک یونیورسٹی ہسپیٹل برمنگھم کے تعاون سے اب تک 260کامیاب ٹرانسپلانٹ کیے جا چکے ہیں ۔