اسلام آباد ۔ 26نومبر (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے ہفتہ کو ایئر ہیڈ کوارٹر الوداعی دورہ کیا ، پاک فضائیہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایئر ہیڈ کوارٹر میں آمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل اعوان نے آرمی چیف کا استقبال کیا جبکہ پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آٰنر پیش کیا ۔ پاک فضائیہ کے پرنسپل سٹاف آفیسران سے تعارف کے بعد دونوں چیفس کے درمیان چیف آف ایئر سٹاف کے دفتر میں ملاقات ہوئی ۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے مادرے وطن کے دفاع کو مضبوط بنانے کیلئے اور تینوں مسلح افواج کیلئے بے مثال خدمات سرانجام دینے پر جنرل راحیل شریف کو خراج تحسین پیش کیا ۔