راولپنڈی۔ 14 اکتوبر (اے پی پی)بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس نے بھارت کی جانب سے جھوٹے سرجیکل سٹرائیک کے دعوی کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس جھوٹے دعوی کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہے ‘دشمن نے کسی بھی جارحیت کا مظاہرہ کیا تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔پاک فوج …
جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 14 اکتوبر (اے پی پی)بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس نے بھارت کی جانب سے جھوٹے سرجیکل سٹرائیک کے دعوی کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس جھوٹے دعوی کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہے ‘دشمن نے کسی بھی جارحیت کا مظاہرہ کیا تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جمعہ کو بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کورکمانڈر کانفرنس جی ایچ کیو میں منعقد ہوئی جس میں تمام کورکمانڈرز اور اور پرنسپل سٹاف آفیسرز نے شرکت کی۔ اجلاس میںملک کی داخلی اور خارجی سکیورٹی امور بالخصوص لائن آف کنٹرول کی تازہ ترین صورتحال اور پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔







