اسلام آباد ۔ 25 نومبر (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے مادروطن کی حفاظت کے دوران جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے پا ک فوج کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔وہ جمعہ کو الوداعی دوروں کے سلسلے میں 10کور راولپنڈی کے دوران افسران اور جوانوں سے خطاب کر رہے تھے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف 10کور کے دورے پر چکلالہ گیریثرن پہنچے تو کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر اقبال نے ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا ۔فوجی افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مادروطن کی حفاظت کے دوران جانوں کے نذارنے دینے والے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔