جنرل راشد محمود سے ترک فوج کے چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی ۔ 17 نومبر (اے پی پی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سے ترک فوج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل ہلسوی اکار نے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق اس ملاقات میں بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف‘ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ ‘پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان بھی موجود تھے۔ …

راولپنڈی ۔ 17 نومبر (اے پی پی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سے ترک فوج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل ہلسوی اکار نے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق اس ملاقات میں بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف‘ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ ‘پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان بھی موجود تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور‘ سلامتی سے متعلق چیلینجز اور علاقائی سلامتی کے امور زیر غور آئے۔ دونوں ممالک کی جانب سے مسلح افواج کے مابین باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

Leave a Reply