اسلام آباد ۔6اکتوبر(اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ اقوام عالم کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات اور پرامن بقائے باہمی ہماری خارجہ پالیسی کے بنیادی اصول ہیں‘ بھارت نے کبھی بھی دل سے پاکستان کو تسلیم نہیں کیا‘ کالا باغ ڈیم اور اقتصادی راہداری منصوبے کے خلاف بھارت بے انتہا پیسہ لگا رہا ہے‘ ہمیں سیاسی وابستگیوں سے بالاتر …
جنرل (ر) عبدالقیوم کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔6اکتوبر(اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ اقوام عالم کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات اور پرامن بقائے باہمی ہماری خارجہ پالیسی کے بنیادی اصول ہیں‘ بھارت نے کبھی بھی دل سے پاکستان کو تسلیم نہیں کیا‘ کالا باغ ڈیم اور اقتصادی راہداری منصوبے کے خلاف بھارت بے انتہا پیسہ لگا رہا ہے‘ ہمیں سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر ملک کی خدمت کرنا ہوگی۔ جمعرات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا کہ پالیسی بنانے کے لئے ہمیں کشمیر کی تاریخ‘ جغرافیے‘ بھارتی رویے اور اقوام متحدہ کے اداروں سمیت دنیا کے خوابیدہ ذہن اور رویوں کو بھی سامنے رکھنا چاہئیے ۔ 1945ءمیں اقوام متحدہ کا ادارہ قائم ہوا‘ جنگوں میں لاکھوں جانیں ضائع ہوئیں مگر یہ ادارہ اپنا کوئی کردار ادا نہیں کر سکا۔ کشمیر کا مسئلہ اگر صحیح طور پر حل نہ کیا گیا تو تباہی اور بربادی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔








