اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے پیر کو اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی چینج آف کمانڈ کی باضابطہ تقریب جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ہوئی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ تقریب میں تینوں مسلح افواج کے اعلیٰ …
جنرل زبیر محمود حیات نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے پیر کو اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی چینج آف کمانڈ کی باضابطہ تقریب جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ہوئی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ تقریب میں تینوں مسلح افواج کے اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور نامزد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی تقریب میں موجود تھے۔جنرل زبیر محمود حیات جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے17ویں سربراہ ہیں۔








