- Advertisement -
راولپنڈی۔24فروری (اے پی پی):آل پاکستان پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن (ایپسما) راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری عدنان نثار نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب صدر افضل بٹ، جنرل سیکرٹری ارشد انصاری، نائب صدر اور دیگر کابینہ کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے تہنیتی پیغام میں عدنان نثار نے کہا کہ ملک بھر کے صحافیوں کے نمائندے کے طور پر کامیاب امیدواروں کا انتخاب اس بات کا ثبوت ہے کہ صحافتی برادری ان پر اعتماد کرتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور آزادی صحافت کے فروغ کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ پی ایف یو جے کی قیادت ملک بھر کے صحافیوں کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے بھرپور کوششیں کرے گی ۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565448
- Advertisement -