جنرل قمر باجوہ کی بطور آرمی چیف تعیناتی خوش آئند ہے، ویٹرنز آف پاکستان

140
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی) سابق فوجیوں کی تنظیم ویٹرنز آف پاکستان (وی او پی)نے جنرل قمر باجوہ کو آرمی چیف اورجنرل زبیر حیات کو چئیرمین جائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی تعینات کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ دونوں جنرل اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان کے دفاعی نظام میں خاطر خواہ اضافہ کریں گے کیونکہ بھارت کی جانب سے مسلسل دہشت گردی نے اسکی ضرورت کو اجاگر کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ویٹرنز آف پاکستان (سابقہ پیسا) کا ایک اجلاس اول نائب صدر ایڈمرل احمد تسنیم کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں جنرل نعیم اکبر، ائیر مارشل مسعود اختر، برگیڈئیر میاں محمود، سابق سفیر سلیم نواز گنڈاپور، برگیڈئیر سائمن شرف، برگیڈئیر مسعود الحسن ، کرنل شاہدرحمان اور دیگر نے شرکت کی۔