راولپنڈی ۔ 30 مئی (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیٹو کے افغانستان میں سینئر سول ممبر سر نیکلس کی نے ملاقات کی جس میں خطے میں امن و سلامتی ، پاک افغان سرحدی انتظام اور افغانستان میں مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق نیٹو کے افغانستان میں سینئر سول ممبر سر نیکلس کی نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے پا ک فوج کے سربراہ سے ملاقات کی ۔