جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیر یاﺅ جنگ کی ملاقات

راولپنڈی ۔ 12 مئی (اے پی پی)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیر یاﺅ جنگ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کے معاملات اور کوویڈ19 صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوری طور پر طبی سامان کی فراہمی …

راولپنڈی ۔ 12 مئی (اے پی پی)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیر یاﺅ جنگ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کے معاملات اور کوویڈ19 صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوری طور پر طبی سامان کی فراہمی سے متعلق چین کی امداد اورچینی ماہرین کے دورہ پاکستان سمیت وبائی امراض سے نمٹنے کے لئے تعاون پر اظہار تشکر کیا۔ معزز مہمان نے چین کی جانب سے تمام فورمز پر پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کا عزم دہرایا۔

مزید خبریں