مجلس ختم الصلو علی النبیؐ کی ماہانہ روحانی محفل 3 ستمبر کو منعقد ہو گی

تحریک منہاج القرآن کے زیرِ اہتمام مجلس ختم الصلو علی النبیؐ کی ماہانہ روحانی محفل 3 ستمبر ( بروز جمعرات) بعد از نمازِ عشا جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاون لاہور میں منعقد ہو گی

لاہور۔2ستمبر (اے پی پی):تحریک منہاج القرآن کے زیرِ اہتمام مجلس ختم الصلو علی النبیؐ کی ماہانہ روحانی محفل 3 ستمبر ( بروز جمعرات) بعد از نمازِ عشا جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاون لاہور میں منعقد ہو گی۔چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری خصوصی خطاب کریں گے۔ محفل میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی رہنماوں و عہدیداران کے علاوہ کارکنان، علمائے کرام، مشائخ عظام، قرا اور نعت خواں حضرات بھی شرکت کریں گے۔

مجلس ختم الصلو علی النبیؐ میں لاہور کے مختلف پی پی حلقوں سے سینکڑوں مرد و خواتین عقیدت و محبت کے ساتھ شریک ہوں گے اور بارگاہِ رسالت مآبؐ میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کریں گے۔روحانی محفل میں تلاوتِ قرآنِ مجید، ذکر و اذکار، درود و سلام اور نعتِ رسولِ مقبولؐ کی سعادت حاصل کی جائے گی۔ محفل کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، استحکام، خوشحالی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد و سربلندی کے لیے خصوصی دعا کی جائے گی۔

مزید خبریں