جنرل قمر جاوید باجوہ نے حالیہ تربیتی مشقوں کی خود نگرانی کی

99
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

راولپنڈی ۔ 29 نومبر (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا تعلق پاک فوج کی بلوچ رجمنٹ سے ہے۔ بری فوج کے سولہویں سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے 24 اکتوبر 1980 ء کو فوجی کیریئر کا آغاز کیا۔آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے جنرل قمر جاوید باجوہ جی ایچ کیو میں انسپکٹر جنرل آف دی ٹریننگ اینڈ ایویلیو ایشن رہے۔ لائن آف کنٹرول کے اطراف کشیدگی کے بعد حالیہ تربیتی مشقوں کی خود نگرانی کی۔ وہ چیف آف آرمی سٹاف کے پرنسپل سٹاف آفیسر بھی رہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ آرمی کی سب سے بڑی دسویں کور کی کمانڈ کرچکے ہیں جو کنٹرول لائن کے علاقے کی ذمہ داری سنبھالتی ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں معاملات کو سنبھالنے کا وسیع تجربہ ہے۔ بطور میجر جنرل وہ فورس کمانڈر ناردرن ایریاز کی سربراہی کی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ اقوام متحدہ کے تحت کانگو میں پاک فوج کے امن مشن کی قیادت کر چکے ہیں۔ ملکی اور بین الاقوامی حلقوں میں ان کی شہرت انتہائی پروفیشنل آرمی مین کی ہے۔