35.5 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومتجارتی خبریںجنرل موٹرز کاامریکا میں پانچ پیداواری پلانٹ عارضی طور پر بند کرنے...

جنرل موٹرز کاامریکا میں پانچ پیداواری پلانٹ عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ

- Advertisement -

نیویارک ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) امریکی موٹر ساز کمپنی ” جنرل موٹرز “ نے گاڑیوں کی طلب میں کمی کے باعث امریکا میں موجود پانچ پیداواری پلانٹ جنوری میں عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کمپنی ترجمان نے ایک بیان میں بتایا کہ کچھ ہفتوں سے ٹرکوں اور دوسری مال بردار گاڑیوں کی طلب میں کمی ہوئی تاہم سیڈان گاڑیوں کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تین ریاستوں کینٹکی، کنساس اور مشی گن کے مجوزہ پانچ پیداواری پلانٹس کی بندش جنوری میں صرف تین ہفتوں کیلئے کی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ ان پلانٹس کی بندش سے 14000 ملازمین متاثر ہوں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=34398

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں