مکۃ المکرمہ۔21جون (اے پی پی):جنرل پریزیڈینسی برائے امورمسجد الحرام ومسجدنبویﷺ نے سینئرسکالرز کی کونسل کے تعاون سےمنارۃ الحرمین پلیٹ فارم کے ذریعے 300 تعلیمی لیکچرز اور فقہ کے اسباق کرنے کا اہتمام کیا ہے ۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ان لیکچرز میں کونسل کے بہت سے اراکین، مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کے آئمہ اور مبلغین شریک ہیں ۔رواں سال حج سیزن کے دوران 10 زبانوں میں 1000 گھنٹوں سے زائد ڈیجیٹل نشریات پیش کی جائیں گی۔
جنرل پریزیڈینسی مسجد الحرام میں 49مقامات جبکہ مسجدنبویﷺ میں 23 مقامات پر 51زبانوں میں ترجمہ کی خدمات ، رہنمائی اورسوال وجواب کی سہولت فراہم کررہی ہے۔