لاہور۔8جنوری (اے پی پی):جنرل ہسپتال لاہور کے ڈاکٹروں نے بر وقت براہ راست کامیاب سرجری کر کے گلے پر ڈور پھرنے سے شدید زخمی مریض کی جان بچا لی۔ترجمان کے مطابق گلے پر ڈور پھرنے سے مقامی شہری صابر مسیح کی گلے کی جوگلر وین کٹ گئی تھی،جسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا۔ڈاکٹرز نے شدید خون بہتا دیکھ کر زخمی کو بغیر پرچی بنوائے براہ راست آپریشن تھیٹر منتقل کر کے
فوری میجر سرجری کر کے اس کی جان بچا لی۔ایم ایس جنرل ہسپتال ڈاکٹر فریاد حسین نے کہا ہے کہ زخمی صابر مسیح کی حالت اب خطرہ سے باہر ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر زخمی کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔