27.1 C
Islamabad
اتوار, مئی 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںجنرل ہسپتال لاہور ،شعبہ ڈرما ٹالوجی کے زیر اہتمام سٹیم سیل کی...

جنرل ہسپتال لاہور ،شعبہ ڈرما ٹالوجی کے زیر اہتمام سٹیم سیل کی افادیت پر سمپوزیم

- Advertisement -

لاہور۔3مئی (اے پی پی):پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے کہا ہے کہ انسانی جسم کی صحت اور جلد (سکن) کی خوبصورتی میں سٹیم سیل (خلیات) انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں جو نہ صرف زخموں کے تیزی سے بھرنے میں ممدو معاون ثابت ہوتے ہیں بلکہ ٹشوز کی مرمت اور جلد کو صحت مند رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر شخص کو اپنے جسم کے اندرونی صحت، جلد اور اسے خوبصورت بنانے پر بھی خصوصی توجہ دینا چاہیے تاکہ وہ مختلف جلدی امراض سے محفوظ رہ سکیں۔ان خیالات کا اظہار پروفیسر الفرید ظفر نے لاہور جنرل ہسپتال شعبہ ڈرماٹالوجی کے زیر اہتمام زخموں کو جلد بھرنے اور سکن کو خوبصورت بنانے میں سٹیم سیل کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے منعقدہ آگاہی سمپوزیم کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پروفیسر آف ڈرما ٹالوجی ڈاکٹر عاطف شہزاد، ڈاکٹر سعدیہ صدیقی، ڈاکٹر طاہر کمال،ڈاکٹر وجیہہ سعید، ڈاکٹر ایمہ شاہین اور ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین نے بھی سمپوزیم سے متعلق شرکا کو مفید معلومات فراہم کیں۔ پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا تھا کہ میڈیکل سائنس میں جلد کی صحت یابی کے حوالے سے سٹیم سیل کی اہمیت کو بہت زیادہ اجاگر کیا جا رہا ہے اور فیشن،شوبز کی دنیا اور ماڈلنگ کے شعبے سے وابستہ خواتین اور مرد حضرات بھی اپنی جلدی صحت پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ پروفیسر الفرید ظفر نے نوجوان ڈاکٹرز پر زور دیا کہ وہ ماڈرن سائنس کے رحجانات اور میڈیکل دنیا میں ہونے والی نئی تحقیق اور ٹیکنالوجی کے استعمال پر بھی زیادہ سے زیادہ توجہ مرکوز کریں کیونکہ جلد کو صحت مند رکھنے کے لئے بہت سی ادویات،لوشن وکریمیں وغیر ہ استعمال کی جاتی ہیں جو اگرچہ فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں تاہم غیر معیاری لوشن

- Advertisement -

کریمیں انسانی جلد کے لئے نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جلد کے امراض میں مبتلا افراد ڈرماٹالوجی کے ماہرین کے مشورے ہی استعمال کرنی چاہیے تاکہ وہ کسی قسم کی جلد سے ہونے والے نقصان سے محفوظ رہ سکیں۔ پروفیسر عاطف شہزاد نے کہا کہ وہ نوجوان ڈاکٹرز کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے ایسے سمپوزیم کا انعقاد اور تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔ سمپوزیم کے اختتام پر طبی ماہرین نے شرکا کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔ اس موقع پر پروفیسر فرید ون جواد، پروفیسر محمود صبا،پروفیسر مستحسین بشیر،ڈاکٹر عطیہ ترین،پروفیسر اقبال حسین ڈوگر،ڈاکٹر بشری بشیر،ڈاکٹر غزالہ بٹ، ڈاکٹر صائمہ شاہد اور ڈاکٹر شائقہ مفتی بھی موجودتھیں جبکہ ڈاکٹرز،نرسز اور سٹوڈنٹس کی کثیر تعداد میں شرکت کی اور اس سمپوزیم کے انعقاد کو سراہا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591829

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں