جنرل ہسپتال میں 513 نئی چارج نرسوں نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

93
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

لاہور۔29 جنوری (اے پی پی )وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی ہدایت پر پنجاب پبلک سروس کمیشن سے بھرتی ہونے والی 513چارج نرسوں نے لاہور جنرل ہسپتال میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ گزشتہ روز پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر غیاث النبی طیب نے مختلف شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے نرسنگ انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ایل جی ایچ سے دکھی انسانیت کا مشن لے کر پیشہ وارانہ کیرئیر کی ابتدا کرنے والی نرسوں کو حکومت کی صحت پالیسیوں کے علاوہ ڈینگی ،پولیو سمیت دیگر بیماریوںسے شہریوں کومحفوط رکھنے ، انفیکشن کنٹرول ، مریضوںکو بلا تاخیر طبی سہولیات کی فراہمی اور ڈسپلن کی پابندی اور خوش اخلاقی کے بارے روزانہ کی بنیاد پر لیکچرزدےے جائیں